ہفتہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2026 

عرفان پٹھان کو میں نے بولنگ کی ٹپس دیں، اب وہ پاکستان کے خلاف ٹویٹس کرتا رہتا ہے، وسیم اکرم

datetime 4  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارت کے ایک فاسٹ بولر کو اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں مفید مشورے دیے تھے،

تاہم بعد میں وہی کھلاڑی پاکستان کے خلاف بیانات اور سوشل میڈیا پوسٹس کرتا رہا۔ای ایس پی این اسٹار سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے بتایا کہ عرفان سے ان کی پہلی ملاقات 2004 میں آسٹریلیا کے دورے کے دوران ہوئی تھی۔ ان کے مطابق عرفان انہیں بہت پسند کرتا تھا اور انہیں دیکھ کر بڑا ہوا تھا، اسی لیے وسیم اکرم نے اسے بولنگ سے متعلق چند اہم ٹپس بھی دیں۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ عرفان نے اپنے کیریئر کے آغاز میں اچھی کارکردگی دکھائی، جبکہ اس کا بولنگ ایکشن بھی ابتدا ہی سے ان کے ایکشن سے کافی مشابہ تھا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ جب کوئی کھلاڑی تجربہ کار کرکٹر سے کسی معاملے پر مشورہ لیتا ہے تو اس مرحلے پر بہت سی چیزیں ذہن میں موجود ہوتی ہیں اور وہ اپنے تجربے کی بنیاد پر بہتر رہنمائی کرسکتا ہے۔

وسیم اکرم نے عرفان کو اچھا انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی ان سے ملاقات کرتا رہتا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ عرفان کبھی کبھار پاکستان کے خلاف ٹوئٹ کردیتا ہے، لیکن پاکستانی شائقین بھی اس حوالے سے خاموش نہیں رہتے۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ پاکستانی مداحوں میں نظر انداز کرنے کا رجحان کم ہے اور وہ جواب دینے میں پیچھے نہیں رہتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…