جمعہ‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2026 

کرکٹ کی تاریخ میں 100 کلومیٹر طویل بولنگ رن اپ کا منفرد ریکارڈ

datetime 4  ستمبر‬‮  2026 |

سام بوڈیانو (این این آئی) سرے کے علاقے ورپسلیڈن سے تعلق رکھنے والے سام بوڈیانو نے کرکٹ میں طویل ترین بولنگ رن اپ کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے۔

سام بوڈیانو نے شمالی لندن کے لارڈز کرکٹ گرانڈ سے دوڑ کا آغاز کیا اور تقریبا 14 گھنٹے میں 62 میل یعنی 100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے اتوار کو وکنگ کے ویلی اینڈ کرکٹ کلب پہنچے۔ وہاں انہوں نے میچ کی پہلی گیند اپنے والد کو کرائی۔ اس منفرد چیلنج کے ذریعے کینسر چیریٹی دی روتھ اسٹراس فانڈیشن کے لیے تقریبا 6 ہزار پانڈز جمع کیے گئے۔ریکارڈ کی شرائط پوری کرنے کے لیے سام کو مکمل کرکٹ لباس پہن کر اور ہاتھ میں گیند تھامے مسلسل دوڑنا تھا جبکہ اختتامی گیند کے بعد میچ میں بھی حصہ لینا ضروری تھا تاہم گنیز ورلڈ ریکارڈز نے کامیابی کی حتمی تصدیق نہیں کی۔ادارے کے مطابق شواہد کا جائزہ مکمل ہونے میں تقریبا دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔موجودہ ریکارڈ ٹام ڈن کے پاس ہے جنہوں نے 2024 میں 24 کلومیٹر دوڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…