بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

زخمی کھلاڑی ٹیم کی خاطر بیٹنگ کرنے میدان میں آگیا، چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلا دی

datetime 1  ستمبر‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)کیرالا کرکٹ لیگ میں تھریسور ٹائٹنز کے بیٹر اے کے ارجن نے زخمی ہونے کے باوجود آخری گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو سنسنی خیز کامیابی دلادی۔

تھریسور ٹائٹنز کو میچ کی آخری گیند پر جیت کے لیے 4 رنز درکار تھے جب شرن کے آٹ ہونے کے بعد ارجن کو زخمی حالت میں کریز پر آنا پڑا۔وہ شدید تکلیف کے باعث درست انداز میں چل بھی نہیں پا رہے تھے اور بیساکھی کے بجائے اپنے بیٹ کو سہارا بنا کر کریز تک پہنچے تاہم بیٹنگ کے وقت بائیں ہاتھ کے بیٹر نے غیر معمولی حوصلے اور سکون کا مظاہرہ کیا۔ارجن نے آخری گیند پر زبردست شاٹ کھیلتے ہوئے گیند کو بانڈری سے باہر پہنچا دیا

جس کے ساتھ ہی تھریسور ٹائٹنز نے ڈرامائی فتح حاصل کرلی۔ان کی یہ بہادری 2018 میں کیدار جادھو کی یاد تازہ کرگئی جنہوں نے انجری کے باوجود چنئی سپر کنگز کو ممبئی انڈینز کے خلاف آخری اوور میں فتح دلائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…