ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی

datetime 1  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انگلینڈ کے دورے میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسکواڈ میں تبدیلیاں شروع کردیں،

اسی دوران سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان اور سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ارسال کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے انگلینڈ کے دورے کے لیے اسکواڈ منتخب کرنے کے عمل میں ان سے مشاورت نہ کیے جانے پر عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد اسکواڈ میں نمایاں ردوبدل کیا گیا ہے اور 7 کھلاڑیوں کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وطن واپس روانہ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں محمد رضوان، سلمان علی آغا اور امام الحق سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ میں کارکردگی پر سامنے آنے والی تنقید کے بعد ٹیم مینجمنٹ اور اسکواڈ میں ہونے والی تبدیلیوں نے پاکستان کرکٹ میں نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…