منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

لارڈز ٹیسٹ،وقفے میں بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا انٹرویو دکھانے پر پی سی بی کا احتجاج

datetime 29  اگست‬‮  2026 |

لندن /لاہور (این این آئی)لندن کے لارڈز میدان میں پاکستان اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن انگلش براڈ کاسٹرز نے کھانے کے وقفے پر سابق کپتان عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر کر دیا۔

یہ انٹرویو انگلینڈ کے سابق کپتان اور اسکائی اسپورٹس کے موجودہ براڈکاسٹر مائیک ایتھرٹن نے لیا تھا، جس میں عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان نے اپنے والد کی صحت کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا تھا۔اس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے باضابطہ طور پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پی سی بی نے اسکائی اسپورٹس کے خلاف انگلش بورڈ سے باضابطہ شکایت کی ہے۔اطلاعات کے مطابق پی سی بی نے اس نشریات کے خلاف احتجاجا وقفے کے بعد پاکستانی ٹیم کو میدان میں نہ اتارنے کے آپشن پر بھی غور کیا تھا۔دی گارڈین کے مطابق پی سی بی کی شکایت کی مکمل نوعیت واضح نہیں، تاہم امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ اعتراض اسکائی اسپورٹس کی جانب سے ایسے افراد کو پلیٹ فارم دینے سے متعلق ہے جو حکومت پر تنقید کرتے ہیں، اسکائی اسپورٹس نے شکایت موصول ہونے کی تصدیق کی ہے مگر اس پر مزید تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ انٹرویو نشر کرنے سے روکنے کی کوشش بھی کی تھی۔ لارڈز میں بارش کی وجہ سے کھانے کا وقفہ پہلے ہی تاخیر کا شکار تھا۔

انٹرویو نشر ہونے کے بعد پی سی بی کے حکام نے پاکستانی کھلاڑیوں کو دوبارہ میدان میں بھیجنے سے روکنے کی دھمکی دی تاہم انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)کے حکام نے گفت و شنید کے ذریعے معاملہ حل کر لیا اور کھیل دوبارہ شروع ہوگیا۔ دی گارڈیئن نے بتایا کہ اس معاملے پر پاکستانی حکام کی ناراضی اب بھی برقرار ہے اور اطلاعات کے مطابق انہوں نے یہ مسئلہ برطانوی حکومت کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے سامنے بھی اٹھایا ہے۔پی سی بی کی جانب سے ای سی بی حکام کو یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستانی ٹیم لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل میں بھی حصہ لے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…