بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

ہیزل ووڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

datetime 15  اگست‬‮  2026 |

ڈارون (این این آئی)آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے بنگلادیش کے خلاف ڈارون ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرلیں۔

وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے آسٹریلیا کے نویں بولر بن گئے ہیں۔ ہیزل ووڈ نے میچ میں اپنے کیریئر کی 14ویں پانچ وکٹوں کی اننگز بھی مکمل کی۔ہیزل ووڈ آسٹریلیا کے موجودہ کھلاڑیوں نیتھن لیون، پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک کے ساتھ 300 ٹیسٹ وکٹوں کے کلب میں شامل ہوگئے۔یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا واحد بولنگ اٹیک ہے جس کے چاروں ارکان 300 سے زائد وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔35 سالہ ہیزل ووڈ نے انجری کے باعث آسٹریلیا کے آخری 14 ٹیسٹ میں سے صرف چھ میچز کھیلے تھے اور گزشتہ 12 ماہ سے ٹیسٹ کرکٹ سے دور تھے۔

بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں انہیں اسکاٹ بولینڈ پر ترجیح دی گئی اور انہوں نے اعتماد کو درست ثابت کیا۔ہیزل ووڈ نے بنگلادیش کے خلاف پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں جن میں تنزید حسن، مومن الحق، نجم الحسن شانتو، حسن محمود، تاج الاسلام، مہدی حسن میراز اور عبادت حسین کی وکٹ شامل تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…