پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

مقابلے کے دوران دماغ پر چوٹ لگنے کے باعث سابق باکسر انتقال کر گیا

datetime 14  اگست‬‮  2026 |

لندن (این این آئی)سابق باکسر پریچارڈ کولون 33 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔انہیں 2015 میں باکسنگ مقابلے کے دوران دماغ میں شدید چوٹ لگی تھی،

جس کے باعث انہیں ہنگامی طور پر سرجری سے گزرنا پڑا۔پورٹو ریکو سے تعلق رکھنے والے پریچارڈ کولون اکتوبر 2015 تک باکسنگ کی دنیا کے ابھرتے ہوئے ستاروں میں شمار ہوتے تھے، تاہم وہ امریکی باکسر ٹیرل ولیمز کے خلاف مقابلے کے بعد وہ طویل عرصے کے لیے بے ہوشی کی حالت میں چلے گئے۔

کوما سے بیدار ہونے کے بعد سابق باکسر کو پہنچنے والے اعصابی نقصان کی سنگینی واضح ہوئی اور انہیں زندگی کے باقی عرصے میں 24 گھنٹے نگہداشت کی ضرورت رہی۔ان کے والد رچرڈ کولون نے گزشتہ رات فیس بک پر بیٹے کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ پریچارڈ کے اس دنیا سے رخصت ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے مجھے افسوس ہے، تاہم اب وہ ایک بہتر دنیا میں ہیں۔پریچارڈ کولون فلوریڈا میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رہ رہے تھے جہاں ان کا انتقال ہوا۔ٹیرل ولیمز کے خلاف مقابلے سے قبل ان کا باکسنگ ریکارڈ ناقابلِ شکست تھا، انہوں نے 16 مقابلوں میں 13 ناک آٹ سمیت تمام 16 فائٹس جیتی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…