بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

آئی سی سی رینکنگ جاری، بابر اعظم 2 سال بعد ٹاپ 10 میں شامل

datetime 12  اگست‬‮  2026 |

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے مینز پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔

ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،پاکستان کے بابر اعظم 5 درجے ترقی کے بعد ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے اور 10ویں نمبر پر موجود ہیں، بابر اعظم تقریبا 2 سال کے بعد ٹاپ ٹین بیٹرز میں شامل ہوئے ہیں۔سعود شکیل 2 درجے تنزلی کے بعد 26ویں اور محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد 27ویں نمبر پر آگئے۔عبداللہ شفیق نے 25 درجے ترقی کے بعد لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 32ویں پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ شان مسعود 3 درجے تنزلی کے بعد 39ویں نمبر پر آگئے۔ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،

پاکستان کے ساجد خان 5 درجے ترقی کے بعد 30ویں نمبر پر براجمان ہوگئے۔ٹیسٹ آل رائونڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔آئی سی سی ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل دوسری اور بھارت کے ویرات کوہلی تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجے بہتری کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے، افغانستان کے رحمن اللہ گرباز 3 درجے بہتری کے بعد 11ویں نمبر پر پہنچ گئے، افغانستان کے حشمت اللہ شاہدی 4 درجے بہتری کے بعد 50 ویں نمبر پر آگئے۔ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، پاکستان کے ابرار احمد دوسری اور انگلینڈ کے جوفرا آرچر تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔ون ڈے آل رانڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…