اتوار‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2026 

ارشد ندیم لوزین ڈائمنڈ لیگ سے دستبردار، اہم فیصلہ کر لیا

datetime 12  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(نوز ڈیسک) ذرائع کے مطابق ارشد ندیم بیرونِ ملک ٹریننگ کے باعث 21 اگست کو ہونے والے لوزین ڈائمنڈ لیگ کے مقابلے میں حصہ نہیں لیں گے۔

ان کا نام ابتدائی انٹری لسٹ میں شامل تھا، تاہم اب انہوں نے ایونٹ کے بجائے تربیتی کیمپ پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز کے بعد جنوبی افریقہ کے شہر پوچفسٹروم میں تقریباً دو ہفتے ٹریننگ کریں گے۔ اس کے بعد وہ 6 سے 14 ستمبر تک بوڈاپسٹ میں شیڈول ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جبکہ آئندہ ایشیئن گیمز بھی ان کے اہم مقابلوں میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم اس سے قبل بھی جنوبی افریقہ میں دو مرتبہ تربیت حاصل کرچکے ہیں۔ ویزا موصول ہونے کے بعد وہ پہلی دستیاب پرواز کے ذریعے جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے۔واضح رہے کہ ارشد ندیم اس وقت لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں اور آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کے لیے بھرپور ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…