منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

1992 ورلڈکپ فائنل میں وسیم اکرم کا اسپیل کبھی نہیں بھول سکتا، کگیسو ربادا

datetime 11  اگست‬‮  2026 |

جوہانسبرگ (این این آئی)جنوبی افریقی فاسٹ بولر کگیسو ربادا نے ورلڈکپ کی تاریخ سے پاکستان کے عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم کے اسپیل کو ناقابل فراموش لمحہ قرار دے دیا۔

کگیسو ربادا نے ورلڈکپ کی تاریخ سے اپنے پسندیدہ لمحات میں سے ایک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ 1992 کے ورلڈکپ فائنل میں انگلینڈ کے خلاف وسیم اکرم کی شاندار کارکردگی کو کبھی نہیں بھول سکتے۔انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم نے اہم مرحلے پر انگلش بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرتے ہوئے پاکستان کو ٹائٹل جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جنوبی افریقی بولر نے وسیم اکرم کی رفتار، مہارت اور میدان میں موجودگی کو خاص طور پر سراہا۔انہوںنے کہاکہ وسیم اکرم جب گیند کرانے آتے تو ان کے انداز اور توانائی سے واضح ہوتا تھا کہ وہ کھیل پر مکمل غلبہ حاصل کرنے کے لیے میدان میں اترے ہیں۔

ربادا نے کہا کہ وسیم اکرم کی اس کارکردگی میں مہارت کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کے لیے غیر معمولی جذبہ بھی نمایاں تھا جو اسے ان کے لیے ایک ناقابلِ فراموش ورلڈ کپ لمحہ بناتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…