ہفتہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2026 

شیخ حسینہ کیساتھ ایونٹ میں شرکت پر شکیب الحسن کی ٹیم میں واپسی کے امکانات ختم

datetime 10  اگست‬‮  2026 |

ڈھاکہ (این این آئی) بنگلا دیشی حکومت نے سابق اسٹار کرکٹر شکیب الحسن کی قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے امکانات کو مسترد کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن نے معزول و مفرور سابقہ وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے ساتھ ایک میڈیا پروگرام میں شرکت کی جس کے بعد بنگلا دیشی حکومت نے واضح کیا کہ شکیب الحسن کے لیے ملک کی جانب سے دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے امکانات نہیں رہے۔بنگلا دیش کے وزیرِ نوجوانان و کھیل امین الحق نے بیان میں کہا کہ حکومت اس سے قبل شکیب الحسن کے معاملے میں نسبتاً نرم اور لچکدار رویہ اختیار کیے ہوئے تھی۔

امین الحق نے کہاکہ ہم اس معاملے کو کافی نرمی اور تحمل کے ساتھ دیکھ رہے تھے لیکن اس کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ اب اس معاملے کو اسی انداز سے دیکھنے کی کوئی گنجائش باقی رہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو شخص آمر کے ساتھ ایک ہی اسٹیج پر کھڑا ہو چکا ہو، اس کے لیے اب واپسی کا کوئی موقع نہیں۔قبل ازیں شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ اگر مجھے سیکیورٹی کی ضمانت دی جائے تو میں مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے وطن واپس آنے کے لیے تیار ہوں۔واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد نے بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کی تھی۔نئی دہلی میں منعقدہ مذکورہ پروگرام میں شکیب نے بذریعہ ٹیلی فون شرکت کی۔یہ پروگرام شیخ حسینہ کو اقتدار سے ہٹائے جانے کے تقریبا 2 سال بعد منعقد ہوا۔

شیخ حسینہ کو طلبہ کی قیادت میں ہونے والے احتجاج کے خلاف خونریز کریک ڈان کے بعد اقتدار سے علیحدہ ہونا پڑا تھا۔39 سالہ شکیب سابق حکمراں جماعت عوامی لیگ کے رکنِ پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں، جس کی قیادت شیخ حسینہ کرتی تھیں۔اب شکیب سری لنکا میں موجود ہیں اور ان درجنوں افراد میں شامل ہیں جن کے خلاف شیخ حسینہ واجد حکومت کا تختہ الٹنے والے مظاہرین کے خلاف پولیس کے مہلک کریک ڈان سے متعلق قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…