بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

فیفا ورلڈکپ،میسی کو بم سے اڑانے کی دھمکی، مشکوک شخص کی رونالڈو کے ہوٹل آمد کا انکشاف

datetime 8  اگست‬‮  2026 |

نیویارک (این این آئی)فیفا ورلڈکپ 2026 کے دوران سیکیورٹی خطرات سے متعلق ایک مبینہ لیک پولیس ڈوزیئر نے دنیائے فٹبال میں ہلچل مچادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کی میزبانی امریکا، میکسیکو اور کینیڈا نے کی جبکہ فائنل میں اسپین نے ارجنٹائن کو 0-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔رپورٹس کے مطابق ایونٹ کے دوران ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کو کئی مرتبہ نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی گئیں۔اردن کے خلاف میچ سے قبل مبینہ طور پر ایک شخص نے ڈیلاس ایئرپورٹ پر کال کرکے اسٹیڈیم میں گرینیڈز اور رائفل کے ساتھ حملے کی دھمکی دی۔مصر کے خلاف میچ سے قبل بھی ایک شخص نے سوشل میڈیا پر میسی کو بم حملے کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی۔اسی میچ کے دوران اسٹیڈیم کے کچرے کے ڈبوں میں بم رکھے ہونے کی اطلاع پر بم ڈسپوزل ماہرین اور تربیت یافتہ کتوں نے سرچ آپریشن کیا تاہم کوئی دھماکا خیز مواد نہیں ملا۔دوسری جانب کرسٹیانو رونالڈو بھی سیکیورٹی خدشات سے محفوظ نہ رہے۔

کرسٹیانو رونالڈو کی رہائش گاہ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش بھی سامنے آئی جبکہ ایک مشکوک شخص مبینہ طور پر مداح بن کر ان کے ہوٹل تک پہنچ گیا۔ریفری فرانسوا لیٹیکسیئر کو بھی ارجنٹائن-مصر میچ کے فیصلوں کے بعد ہزاروں دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے۔ادھر کھلاڑیوں الیگزینڈر سورلوتھ اور جے ہون کیمپاز کو اہم مواقع ضائع کرنے کے بعد مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے میڈیا سینٹر میں سیکیورٹی خلاف ورزی کے بعد وہاں تین حفاظتی حصار، کنکریٹ رکاوٹیں، اینٹی اسنائپر اسکرینز اور نو فلائی زون قائم کیا گیا جس کے باعث یہ ورلڈ کپ کی تاریخ کے سخت ترین سیکیورٹی انتظامات والے ایونٹس میں شمار ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…