پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

بابر اعظم نے عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا

datetime 6  اگست‬‮  2026 |

پورٹ آف سپین( این این آئی) پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق کپتان عمران خان اور وسیم اکرم کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف اس سیریز میں کپتان بابر اعظم نے بیٹنگ میں عمدہ فارم برقرار رکھتے ہوئے 4اننگز میں 193رنز بنائے، جہاں ان کی اوسط 96.50رہی اور وہ سیریز کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر رہے۔بابر اعظم نے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 23رنز بنائے، تاہم دوسری اننگز میں ذمہ دارانہ نصف سنچری اسکور کی۔ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ان کی 88رنز کی اننگز نے پاکستان کو 43رنز کی اہم برتری دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔سیریز کی آخری اننگز میں بابر نے 30گیندوں پر ناقابلِ شکست 24رنز بنائے، جس میں 2چھکے اور 2چوکے شامل تھے، اور پاکستان نے 75رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر لیا۔اس شاندار کارکردگی دکھانے پر بابر اعظم کو ویسٹ انڈیز کے آل رائونڈر جسٹن گریوز کے ساتھ مشترکہ طور پر پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا، جسٹن گریوز نے 4اننگز میں 111رنز بنانے کے علاوہ 7 وکٹیں بھی حاصل کیں۔اس کے ساتھ ہی بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیتنے کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا۔

یہ بابر اعظم کے ٹیسٹ کیریئر کا پہلا پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ تھا جبکہ مجموعی طور پر یہ ان کا 10واں ایوارڈ ہے، اس سے قبل وہ 5مرتبہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور 4مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل میں یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔اس کامیابی کے ساتھ بابر اعظم نے عمران خان اور وسیم اکرم کے ساتھ مشترکہ طور پر پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ 10پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈز جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا جبکہ وقار یونس اس فہرست میں 9 ایوارڈز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔خیال میں رہے کہ سابق کپتان عمران خان نے 8ٹیسٹ اور 2ون ڈے میچز میں پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا تھا جبکہ وسیم اکرم نے 7ٹیسٹ اور 3ون ڈے میں یہ اعزاز اپنے نام کیا اور کپتان بابراعظم نے ایک ٹیسٹ 4ون ڈے اور 5ٹی ٹونٹی میچز میں پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ وصول کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…