بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

گلاسکو میں ٹھنڈی ہواؤں کے باعث باڈی اکڑ گئی تھی، سرد موسم کے باعث رن اپ درست نہ بن سکا، ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل نہ جیتنے کی حیرت انگیز وجہ بتا دی

datetime 5  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کے اولمپک چیمپئن جیولین تھروور ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں توقعات کے مطابق کارکردگی نہ دکھا پانے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلاسکو کا سخت سرد موسم ان کی کارکردگی پر اثرانداز ہوا۔

کامن ویلتھ گیمز میں اپنے اعزاز کا دفاع نہ کر سکنے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر ارشد ندیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قوم سے معذرت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ شائقین کی امیدوں پر پورا نہ اترنے پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں، تاہم کھیل میں ہر کھلاڑی کے لیے اچھے اور مشکل دن آتے رہتے ہیں۔

ارشد ندیم کے مطابق انہوں نے ایونٹ سے قبل پاکستان کے گرم ماحول میں بھرپور تیاری کی تھی، لیکن گلاسکو پہنچنے پر شدید سردی اور ٹھنڈی ہواؤں نے ان کی جسمانی حالت کو متاثر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موسم کی سختی کے باعث جسم میں اکڑاؤ پیدا ہوگیا، جس سے وہ اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ تھرو نہ کر سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سرد موسم کی وجہ سے ان کا رن اپ بھی معمول کے مطابق نہ بن سکا، جس کا براہِ راست اثر ان کی کارکردگی پر پڑا۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی میدان میں کامیابی حاصل کرنے کی نیت سے اترتا ہے اور وہ بھی پوری محنت اور جذبے کے ساتھ مقابلے میں شریک ہوئے تھے، مگر نتائج ہمیشہ انسان کے اختیار میں نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی بھرپور کوشش کی، لیکن اس بار کامیابی ان کے حصے میں نہیں آ سکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…