ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں مایوس کن کارکردگی، سرفراز احمد کا دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں تبدیلیوں کا اشارہ

datetime 30  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کی بیٹنگ توقعات پر پوری نہیں اتری،

جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں کا امکان موجود ہے۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر دوسری اننگز میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی، جو تشویش کا باعث ہے۔ ان کے مطابق پہلی اننگز میں برتری حاصل کرنے کا بہترین موقع موجود تھا، تاہم بلے باز اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔سرفراز احمد نے امام الحق کی اننگز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اچھی فارم میں دکھائی دے رہے تھے، اگر وہ مزید احتیاط سے کھیلتے تو ٹیم کو پہلی اننگز میں قیمتی برتری مل سکتی تھی۔ہیڈ کوچ نے ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں آٹھویں وکٹ کی شراکت داری کو بھی میچ کا اہم موڑ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر 61 رنز کی پارٹنرشپ نہیں بننی چاہیے تھی، کیونکہ وکٹ فاسٹ بولرز کے لیے سازگار تھی اور وہاں حریف کو جلد آؤٹ کرنا ضروری تھا۔انہوں نے بتایا کہ ٹیم مینجمنٹ نے پچ کا درست اندازہ لگاتے ہوئے پانچ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ان کے بقول امید ہے کہ قومی ٹیم اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ سعود شکیل اور عبداللہ شفیق بھی زیر غور ہیں، تاہم حتمی فیصلہ پچ اور میچ کی کنڈیشنز کو سامنے رکھ کر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 120 رنز بنا سکی، جبکہ آٹھ بلے باز دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…