ہفتہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

بھارتی کرکٹر اور اداکارہ کی ڈیٹنگ کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

datetime 28  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹر یشسوی جیسوال اور بالی ووڈ اداکارہ مرنال ٹھاکر ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے ہیں،

جہاں دونوں کے درمیان ممکنہ تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں شخصیات کو ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ میں واقع ایک کیفے میں تقریباً ایک ہی وقت پر دیکھا گیا۔ اس موقع کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں یشسوی جیسوال کیفے سے باہر آتے ہوئے جبکہ مرنال ٹھاکر اندر موجود نظر آتی ہیں۔اگرچہ ویڈیو میں دونوں کے درمیان کسی قسم کی قربت یا نجی گفتگو دکھائی نہیں دیتی، تاہم ایک ہی مقام پر ان کی موجودگی نے مداحوں کے درمیان نئی بحث چھیڑ دی۔ متعدد فین پیجز نے دعویٰ کیا کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں، جبکہ کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ محض ایک ہی جگہ موجود ہونا کسی تعلق کا ثبوت نہیں سمجھا جا سکتا۔بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ممکن ہے دونوں کسی اشتہاری منصوبے، پیشہ ورانہ ملاقات یا کسی اور مصروفیت کے باعث ایک ہی مقام پر موجود ہوں۔

اب تک نہ یشسوی جیسوال اور نہ ہی مرنال ٹھاکر نے ان خبروں پر کوئی تبصرہ کیا ہے، اور دونوں کی جانب سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر دونوں کی عمر کے فرق پر بھی گفتگو جاری ہے۔ مرنال ٹھاکر اس وقت 33 برس کی ہیں، جبکہ یشسوی جیسوال کی عمر 24 سال ہے، یعنی دونوں کے درمیان تقریباً 9 سال کا فرق موجود ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال مرنال ٹھاکر کا نام جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار دھنوش کے ساتھ بھی جوڑا گیا تھا، تاہم دونوں فنکاروں نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں محض افواہیں قرار دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوگولیاں۔۔اڑھائی کروڑ ہلاکتیں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…