منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

شاہد آفریدی کی مداح کو دھکا دینے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

datetime 27  جولائی  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر شاہد آفریدی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے،

اس بار وجہ ایک وائرل ویڈیو ہے جس میں انہیں ایک مداح کے ساتھ مبینہ طور پر سخت رویہ اختیار کرتے دیکھا گیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی سیکیورٹی حصار میں ایک اسٹیڈیم سے باہر آ رہے ہوتے ہیں کہ اسی دوران ایک مداح ان کے قریب آنے کی کوشش کرتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی مداح کو پیچھے ہٹانے کے لیے ہاتھ سے دھکا دیتے ہیں اور پھر غصے کے انداز میں اس کی جانب بڑھتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد صارفین نے شاہد آفریدی کے رویے کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیاتاہم کئی صارفین نے سابق کپتان کا دفاع بھی کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وائرل ہونے والا کلپ مختصر ہے اور مکمل واقعہ سامنے آئے بغیر کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا درست نہیں۔تاحال شاہد آفریدی کی جانب سے اس وائرل ویڈیو یا اس پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…