منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

فیفا ورلڈکپ،ایمباپے نے میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، مزید کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے

datetime 10  جولائی  2026 |

بوسٹن (این این آئی)فرانس کے اسٹار فٹبالر کائلیان ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں مراکش کے خلاف شاندار گول کرکے ایک اور تاریخی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

انہوں نے میچ کے 60ویں منٹ میں گول اسکور کیا اور اس کے ساتھ ہی ورلڈکپ کی تاریخ میں تیز ترین 20 گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔27 سالہ ایمباپے نے صرف 20 ورلڈ کپ میچز میں 20 گول مکمل کیے، یوں انہوں نے ارجنٹائن کے لیونل میسی کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے یہی سنگ میل 30 میچز میں حاصل کیا تھا۔ایمباپے نے یہ کارنامہ تین ورلڈ کپ ایڈیشنز، 2018، 2022 اور 2026 میں انجام دیا۔ایمباپے اب 27 سال اور 201 دن کی عمر میں ورلڈ کپ میں 20 گول کرنے والے کم عمر ترین فٹبالر بھی بن گئے ہیں۔انہوں نے 2018 میں چار، 2022 میں آٹھ اور رواں ٹورنامنٹ میں اب تک آٹھ گول اسکور کیے ہیں۔اس کے ساتھ ایمباپے فیفا ورلڈکپ کے ناک آٹ میچز میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ وہ ناک آئوٹ میچز میں اب تک 12 گول اسکور کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ ایمباپے فرانس کی جانب سے بین الاقوامی فٹبال میں 100 گولز میں براہ راست کردار ادا کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں،ان کے نام اب 64 گول اور 36 اسسٹ موجود ہیں۔رواں ورلڈ کپ میں آٹھ گول اور تین اسسٹ کے ساتھ ایمباپے 1966 کے بعد پہلے فٹبالر بن گئے ہیں جنہوں نے دو مختلف ورلڈ کپ ایڈیشنز میں 10 سے زائد گول کنٹریبیوشنز ریکارڈ کیں۔ناک آئوٹ مرحلے میں ان کے 14 گول کنٹریبیوشنز بھی لیونل میسی کے برابر ہو گئے ہیں جو گزشتہ 60 برسوں میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…