منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

ارجنٹائنی فٹبالر وینزویلا زلزلے میں خاندان سے محروم، اہلیہ اور بچوں کی لاشیں برآمد

datetime 29  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلوں نے ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے فٹبالر لوکاس تریجو کو ناقابلِ تلافی صدمے سے دوچار کر دیا۔

مسلسل 74 گھنٹے تک جاری رہنے والی امدادی کارروائیوں کے بعد ان کی اہلیہ یانینا مارانیلا اور دونوں بچوں آرون اور آئنہوا کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 سالہ فٹبالر اس وقت دارالحکومت کراکس میں اپنی ٹیم کے ساتھ آئندہ لیگ میچ کی تیاریوں میں مصروف تھے، جبکہ ان کا خاندان پلایا گرانڈے کے ایک رہائشی عمارت میں موجود تھا، جو بدھ کے روز آنے والے شدید زلزلوں کے نتیجے میں زمین بوس ہوگئی۔واقعے کے بعد جب ان کا اہل خانہ سے رابطہ منقطع ہوا تو لوکاس تریجو نے سوشل میڈیا کے ذریعے مدد کی اپیل کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی رہائشی عمارت منہدم ہو چکی ہے اور انہیں اپنے گھر والوں کی کوئی اطلاع نہیں مل رہی۔ انہوں نے عوام سے دعا کی درخواست بھی کی تھی۔تاہم ہفتے کی شب امدادی ٹیموں نے ملبے سے ان کی اہلیہ اور دونوں بچوں کی لاشیں برآمد کر لیں۔ اس افسوسناک خبر کے بعد ان کے موجودہ کلب ڈیپورٹیوو لا گوائرا نے سوشل میڈیا پر ایک تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔فٹبالر کے سابق کلب ماریتیمو لا گوائرا نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کئی دنوں تک جاری رہنے والی تلاش کے بعد ان کے اہل خانہ مردہ حالت میں ملے۔

رپورٹس کے مطابق لوکاس تریجو کے والد اور بھائی بھی ارجنٹائن سے وینزویلا پہنچے تھے تاکہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے سکیں اور خاندان کی تلاش میں مدد فراہم کر سکیں۔دل دہلا دینے والے اس سانحے سے چند گھنٹے قبل لوکاس نے اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ ایک خاندانی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے اپنے اہل خانہ کی سلامتی کی امید ظاہر کی تھی۔واضح رہے کہ وینزویلا میں آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے دو طاقتور زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس قدرتی آفت سے تقریباً 67 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔ متعدد افراد اب بھی لاپتا ہیں اور امدادی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…