جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

لیونل میسی نے فیفا ورلڈکپ 2026ء کے دوران نیا عالمی ریکارڈ بنادیا

datetime 29  جون‬‮  2026 |

لاس اینجلس (این این آئی)ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے فیفا ورلڈکپ 2026ء کے دوران ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

لیونل میسی اردن کے خلاف میچ میں گول کر کے فیفا ورلڈکپ کے دوران مسلسل 7 میچز میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔انہوں نے یہ نیا ریکارڈ قائم کر کے جسٹ فونٹین اور جائرز ینہو کا مسلسل 6 میچز میں گول کرنے کا ریکارڈ توڑا۔لیونل میسی نے 80 ویں منٹ میں فری کک پر شاندار گول کر کے ارجنٹینا کی برتری کو 1ـ3 کیا تھا، مسلسل گول کرنے کا سلسلہ قطر ورلڈ کپ 2022ء میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے شروع ہوا تھا۔

یاد رہے کہ اْنہوں نے 2022ء میں نیدرلینڈز، کروشیا اور فرانس کے خلاف بھی گول کر کے ارجنٹینا کو عالمی چیمپئن بنایا تھا۔2026ء ورلڈکپ میں لیونل میسی پہلے الجزائر کے خلاف ہیٹ ٹرک اور آسٹریا کے خلاف 2 گول کرچکے ہیں اور اب اردن کے خلاف گول کے بعد میسی کے ورلڈکپ میں مجموعی گولز کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ فرانس کے جسٹ فونٹین نے 1958ء جبکہ برازیل کے جائرز ینہو نے 1970ء میں مسلسل 6 میچز میں گول کیے تھے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…