جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

شاہین آفریدی نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے میچ میں منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

datetime 4  جون‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)پاکستان کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر اور کپتان شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔

شاہین آفریدی پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل میں بطور کپتان اننگز کی پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کرنے والے تیسرے کپتان بن گئے۔لاہور میں کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلوی اوپنر الیکس کیری کو پہلی ہی گیند پر آٹ کر کے یہ تاریخی کارنامہ انجام دیا۔ کیری آف سائیڈ سے باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔اس کامیابی کے ساتھ شاہین آفریدی نے پاکستان کے دو عظیم سابق کپتانوں، وسیم اکرم اور وقار یونس کی فہرست میں جگہ بنا لی۔ اس سے قبل وسیم اکرم نے 1993 میں کراچی میں زمبابوے کے خلاف اینڈی فلاور کو پہلی گیند پر آٹ کیا تھا جبکہ وقار یونس نے 2001 میں لیڈز میں انگلینڈ کے خلاف مارکس ٹریسکوتھک کی وکٹ حاصل کر کے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔شاہین نے صرف پہلی گیند پر وکٹ لینے تک ہی خود کو محدود نہیں رکھا بلکہ عمدہ کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ اوورز میں 36 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…