منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کا امکان

datetime 15  مئی‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا فنانشل ماڈل 30جون کو ختم ہو جائے گا جبکہ نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی مدت یکم جولائی سے شروع ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی فنانشل ماڈل کے حوالے سے فیصلہ کریں گے، نئے سال کے کنٹریکٹس میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کا امکان ہے۔سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کے دور میں 2023 ء میں 3برسوں کے لئے فنانشل ماڈل متعارف کرایا گیا تھا جسے موجودہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے دور میں تبدیل نہیں کیا گیا لیکن فٹنس اور پرفارمنس کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی کیٹگریز میں ردو بدل کیا جاتا رہا۔ذرائع کے مطابق اب یکم جولائی سے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی مدت شروع ہوگی، اس سلسلے میں نئے سینٹرل کنٹریکٹس کے ناموں کے حوالے سے ابتدائی بات چیت جاری ہے۔

گزشتہ برس 30کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا تھا، پہلی مرتبہ اے کیٹگری میں کوئی کرکٹرز شامل نہیں تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل ہوگا، سینٹرل کنٹریکٹ میں موجود کئی کرکٹرز کی کیٹگریز میں تنزلی اور ترقی ہوگی۔محمد نواز، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، حسین طلعت اور خوشدل شاہ کی شمولیت کا امکان کم ہے جبکہ ازان اویس اور عبداللہ فضل سمیت ڈومیسٹک پرفارمرز کی شمولیت کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…