ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

بیٹیوں کو پہلی بار موبائل فون نکاح کے بعد لا کر دیا،شاہد آفریدی کا ایک انٹرویو میں انکشاف

datetime 13  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہبیٹیوں کو پہلی بار موبائل فون نکاح کے بعد لا کر دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے دینی اور دنیاوی تعلیم کی اہمیت پر گفتگو کی۔انہوںنے کہاکہ والدین عموماً بہت کم عمری میں، یعنی ڈھائی سے تین سال کے بچوں کو اسکولوں کے حوالے کر دیتے ہیں جو ان کے مطابق ایک بڑی غلطی ہے۔سابق آل رائونڈر کپتان نے کہا کہ وہ خود بھی اس غلطی کا اعتراف کرتے ہیں تاہم اب ان کا موقف ہے کہ بچوں کی 5 سال کی عمر تک بنیادی تربیت گھر میں ہونا انتہائی ضروری ہے اور اس حوالے سے ماں باپ سے بہتر کوئی استاد نہیں ہو سکتا۔شاہد آفریدی نے موجودہ دور میں والدین کی اہم غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں والدین بچوں کو خاموش کرانے کیلئے موبائل فون دے دیتے ہیں، جو غلط ہے،والدین کو اپنی اولاد کو اس عادت سے دور رکھنا چاہیے۔سابق کپتان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کو پہلی بار موبائل فون ان کے نکاح کے بعد لا کر دیا۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی دو بڑی صاحبزادیوں کی شادی ہو چکی ہے اور ون ڈے ٹیم کے موجودہ کپتان شاہین شاہ آفریدی ان کے داماد ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…