جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

نعمان علی نے ثقلین مشتاق اور دانش کنیریا کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 12  مئی‬‮  2026 |

میرپور(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے ثقلین مشتاق اور دانش کنیریا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق نعمان علی نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔اس دوران انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کی۔انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 22ویں ٹیسٹ میچ میں انجام دیا جس کے بعد وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے اسپنرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے معمرترین بولر بھی بن گئے ہیں۔پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز یاسر شاہ کے پاس ہے۔

انہوں نے یہ کارنامہ 17 میچز میں انجام دیا تھا۔مجموعی طور پر دوسرے نمبر پر بھی اسپنر سعید اجمل ہیں جنہوں نے 19 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔اسپنرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر اب نعمان علی ہیں جبکہ ثقلین مشتاق اور دانش کنیریا نے یہ کارنامہ 23 میچز میں انجام دیا تھا۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…