اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

آئی پی ایل،متنازع کیچ پر ویرات کوہلی کی امپائر سے لڑائی

datetime 1  مئی‬‮  2026 |

نئی دہلی(این این آئی)تنازعات کی زد میں رہنے والی انڈین پریمیئر لیگ میں ایک اور نیا تنازع سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بینگلور اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان ایک اہم میچ اس وقت تنازع کا شکار ہو گیا جب رجت پاٹیدار کے آٹ ہونے پر شدید ردعمل سامنے آیا۔اس واقعے نے نہ صرف شائقین بلکہ ٹیم مینجمنٹ کو بھی حیران کر دیا۔میچ کے اہم مرحلے میں پاٹیدار نے ایک شارٹ گیند پر پل شاٹ کھیلنے کی کوشش کی تاہم گیند بلے کا اوپری کنارہ لے کر ڈیپ اسکوائر لیگ کی جانب گئی جہاں جیسن ہولڈر نے کیچ مکمل کیا جبکہ اس دوران کگیسو ربادا بھی فائن لیگ سے دوڑتے ہوئے ان کے قریب پہنچ گئے تھے ۔کیچ کے واضح نہ ہونے کے باعث آن فیلڈ امپائرز نے فیصلہ تھرڈ امپائر کے سپرد کیا۔ری پلے میں واضح طور پر نظر نہیں آیا کہ گیند زمین کو لگی یا نہیں اور شواہد کی کمی کے باوجود پاٹیدار کو آؤٹ قرار دے دیا گیا

جس پر تنازع کھڑا ہو گیا۔اس فیصلے پر ویرات کوہلی نے سخت ردعمل دیا اور بانڈری لائن کے قریب فورتھ امپائر سے بحث کرتے دکھائی دئیے۔بعد میں ہیڈ کوچ اینڈی فلاور بھی گفتگو میں شامل ہوئے اور دونوں نے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ یہ وکٹ ایسے وقت پر گری تھی جب ٹیم پہلے ہی دباؤ کا شکار تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…