بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

آئی پی ایل: بھارتی کھلاڑی کا ڈریسنگ روم میں غیرقانونی اقدام، جیل جانے کا امکان

datetime 30  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تنازعات کا شکار رہنے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ایک مرتبہ پھر نئے معاملے کی وجہ سے خبروں میں آ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کھلاڑی ریان پراگ پر ڈریسنگ روم میں مبینہ غیر قانونی حرکت کے باعث پابندی لگنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بدھ کو کھیلے گئے میچ میں راجستھان رائلز نے پنجاب کنگز کی مسلسل کامیابیوں کا سلسلہ توڑ دیا، تاہم مقابلے کے بعد اصل توجہ کھیل کے بجائے کپتان ریان پراگ کی ایک ویڈیو نے حاصل کر لی۔
میچ کے دوران لائیو کیمروں میں انہیں ڈریسنگ روم میں ویپنگ کرتے دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا۔ صارفین اور ناقدین نے اس عمل پر سخت سوالات اٹھائے، کیونکہ اسٹیڈیمز خصوصاً ڈریسنگ رومز میں سگریٹ نوشی اور ویپنگ پر سخت پابندی عائد ہے۔
یہ معاملہ صرف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تک محدود نہیں رہا بلکہ قانونی پہلو بھی اختیار کر گیا ہے۔
بھارت میں 2019 کے قانون “پروہیبیشن آف الیکٹرانک سگریٹس ایکٹ” کے تحت ای سگریٹس اور ویپس کی تیاری، خرید و فروخت، درآمد، برآمد اور تشہیر مکمل طور پر ممنوع ہے۔
قانونی ماہرین کے مطابق اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کے ساتھ قید کی سزا کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…