اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

بلا ملے گا یا نہیں؟ کرکٹرز کو اپنی تاریخ کے ممکنہ بڑے بحران کا سامنا

datetime 27  اپریل‬‮  2026 |

لندن (این این آئی) کرکٹ دو چیزوں سے کھیلی جاتی ہے ایک بلا یعنی بیٹ اور دوسرا گیند لیکن اب کرکٹرز کو اپنی تاریخ کے ممکنہ بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق جنٹلمین گیم کہلانے والے کرکٹ میں بلے اور گیند کا چولی دامن کا ساتھ ہے، اور اس میں سے ایک کے بغیر بھی یہ کھیل ممکن نہیں۔ کرکٹرز بڑے بڑے ریکارڈ اسی گیند اور بلے کی مدد سے بناتے ہیں۔تاہم جیسے جیسے کرکٹ میں پیسہ آتا گیا کرکٹ بھی زیادہ ہونے لگی اور زیادہ کرکٹ کے باعث بلوں کا استعمال بھی زیادہ ہو رہا ہے اور اب صورتحال یہ ہے کہ جس خاص لکڑی سے کرکٹ کے بلے بنائے جاتے ہیں، وہ کم پڑ گئی ہے۔کرکٹ میں پاور ہٹنگ فروغ پانے سے بلے زیادہ ٹوٹ رہے ہیں اور ان کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ یہ مانگ اتنی بڑھ چکی ہے کہ انگلش ولو کم پڑ گئی ہے اور زیادہ تر بلے اس سے ہی بنائے جاتے ہیں۔انگلش ولو کا درخت بارہ سے پندرہ سال میں مضبوط لکڑی دیتا ہے۔ موجودہ صورتحال میں انگلینڈ میں بلے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

دوم درجہ کا بلا ایک ہزار پاؤنڈ کا ہوگیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ کے قوانین بنانے والی ایم سی سی نے اس ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سر جوڑ لیے ہیں۔ آنے والے اس بحران سے نمٹنے کے لیے گزشتہ سال بیٹ ایمرجنسی کانفرنس ہوئی تھی۔اس کانفرنس میں تجویز آئی کہ بیٹ کے لیے بیمبو یعنی بانس اور فائبر استعمال کیا جائے۔ لیمی نیٹیڈبیٹس یعنی دو الگ قسم کی لکڑی سے بنے بیٹس استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔تاہم ایم سی سی کے قاعدے کے مطابق بلا صرف لکڑی سے بنا ہونا چاہے۔ اس صورتحال میں سال بھر لیگز اور انٹرنیشنل ایونٹ کی صورت میں ہونے والی کثیر کرکٹ میں بلے کی دستیابی مسئلہ بن سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…