جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

روبوٹ نے ٹیبل ٹینس کے بہترین کھلاڑیوں کو شکست دیکر تاریخ رقم کر دی

datetime 25  اپریل‬‮  2026 |

ٹوکیو(این این آئی)ہاف میراتھن اور باکسنگ کے بعد اب روبوٹس ٹیبل ٹینس کے بہترین کھلاڑیوں کو شکست دینے میدان میں آ گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو میں مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے میدان میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ایس نامی خودکار پنگ پونگ روبوٹ نے بہترین انسانی کھلاڑیوں کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے بعض مواقع پر انہیں شکست دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ کامیابی مستقبل میں اسی نوعیت کے جدید روبوٹک نظاموں کے مختلف شعبوں میں استعمال کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔ایس کو جاپانی کمپنی سونی کے اے آئی ریسرچ ڈویژن نے تیار کیا ہے اور اسے کسی مسابقتی جسمانی کھیل میں ماہر سطح کی کارکردگی دکھانے والا پہلا روبوٹ قرار دیا جا رہا ہے جس نے 5 میں سے 3 مقابلوں میں ٹیبل ٹینس کے بہترین کھلاڑیوں کو شکست دی۔اس منصوبے کے سربراہ کے مطابق روبوٹ نے یہ کامیابی تیز رفتار ادراک، مصنوعی ذہانت پر مبنی کنٹرول سسٹم اور جدید ترین روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے حاصل کی۔

سونی اے آئی زیورخ کے ڈائریکٹر اور پراجیکٹ ایس کے سربراہ پیٹر ڈور کے مطابق کمپیوٹر گیمز کے برعکس جہاں مصنوعی ذہانت پہلے ہی انسانی ماہرین سے آگے نکل چکی ہے حقیقی وقت میں کھیلے جانے والے جسمانی کھیل جیسے ٹیبل ٹینس اب بھی ایک بڑا چیلنج ہیں، کیونکہ ان میں تیز رفتاری کے ساتھ انتہائی درست اور حریفانہ ردِعمل درکار ہوتا ہے جو انسانی ردِعمل کی حد کے قریب ہوتا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس منصوبے کا مقصد صرف ٹیبل ٹینس کھیلنا نہیں تھا بلکہ یہ سمجھنا بھی تھا کہ روبوٹس کس طرح متحرک ماحول میں انسانی جیسی رفتار اور درستگی کے ساتھ مشاہدہ، منصوبہ بندی اور عمل کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…