منگل‬‮ ، 09 جون‬‮ 2026 

لاہور قلندرز نے کینسر میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کر دی

datetime 22  اپریل‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی)پی ایس ایل چیمپئن لاہور قلندرز نے کینسر میں مبتلا بچے کی کپتان شاہین آفریدی سے ملنے کی خواہش پوری کر دی۔

قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے بچے فرزان نے ایک ویڈیو پیغام میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کینسر کا شکار فرزان کی شاہین آفریدی سے ملنے کی خواہش پوری کی، انتظامیہ کے مطابق اسپیشل قلندر ٹیم کو سپورٹ کرنے گراؤنڈ میں آیا۔فرزان سے شاہین آفریدی اور ثمین رانا نے ملاقات کی، اس موقع پر فرزان کو شاہین آفریدی نے بچے کی نام کی ٹی شرٹ اپنے دستخط کرکے پیش کی اور تصاویر بنوائیں، فرزان نے انکلوژر میں لاہور قلندرز کا میچ بھی دیکھا۔فرزان اور ان کے والد نے لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور والد نے لاہور قلندرز کیاونر عاطف رانا اور ثمین رانا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…