منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

راولپنڈیز نے آل راؤنڈر مبصر خان کو نسیم شاہ کے جزوی متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرلیا

datetime 10  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپر لیگ میں شامل ٹیم راولپنڈیز نے آل راؤنڈر مبصر خان کو نسیم شاہ کے جزوی متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرلیا۔

فرنچائز انتظامیہ کے مطابق نسیم شاہ کو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران سائیڈ انجری ہوئی تھی۔ ٹیم کے ڈاکٹرز ان کی صحت یابی پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے آخری مراحل میں واپسی کرسکتے ہیں تاہم حتمی فیصلہ فٹنس منظوری کے بعد ہوگا۔احتیاطی اقدام کے طور پر مبصر خان کو نسیم شاہ کے جزوی متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے، مبصر خان اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں جہاں انہوں نے 14 میچز میں 49 رنز بنائے اور 2 وکٹیں حاصل کیں۔دوسری جانب راولپنڈیز نے اپنی گیند بازی مضبوط کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بین سیئرز کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا ہے جو نسیم شاہ اور زمان خان کی انجری کے بعد ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔ بین سیئرز ڈھائی کروڑ روپے میں شامل کیے گئے ہیں اور یہ ان کا پی ایس ایل میں پہلا میچ ہوگا۔

وہ اس سے قبل میجر لیگ کرکٹ میں واشنگٹن فریڈم کے لیے کھیل چکے ہیں۔بین الاقوامی سطح پر بین سیئرز 27 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 31 وکٹیں جبکہ 4 ایک روزہ میچز میں 10 وکٹیں لے چکے ہیں۔ادھر زمان خان کو قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران کندھے کی انجری کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ان کی جگہ جلات خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔محمد رضوان کی قیادت میں راولپنڈیز اپنا اگلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 10 اپریل کو کھیلیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…