منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پر مقدمہ درج

datetime 8  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کے معروف کرکٹر ڈیوڈ وارنر کے خلاف مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی کے علاقے ماروبرا میں پولیس نے ان کی گاڑی کو چیکنگ کے دوران روکا۔ بتایا گیا ہے کہ وارنر نے ٹیسٹنگ پوائنٹ سے کچھ پہلے ہی گاڑی روک دی تھی، جس پر اہلکاروں نے ان کا بریتھ ٹیسٹ کیا۔ ابتدائی ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا اور مقدمہ درج کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق ایک اور ٹیسٹ میں ان کے خون میں الکحل کی مقدار 0.104 ریکارڈ کی گئی، جو کہ مقررہ حد سے زیادہ ہے۔ نیو ساؤتھ ویلز میں ڈرائیونگ کے لیے قانونی حد 0.05 ہے، اس لیے ان پر درمیانی سطح کے نشے میں ڈرائیونگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کی شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے ایک 39 سالہ ڈرائیور کو روک کر چیک کیا گیا، جس کا ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے بعد اسے عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا۔ ڈیوڈ وارنر کو 7 مئی 2026 کو ڈاؤننگ سینٹر لوکل کورٹ میں پیش ہونا ہوگا۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر اس وقت پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی قیادت کر رہے ہیں۔ وہ چند روز کی چھٹی پر آسٹریلیا گئے تھے اور انہیں 9 اپریل کو دوبارہ ٹیم کو جوائن کرنا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…