منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد

datetime 30  مارچ‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر نسیم شاہ پر دو کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلے کا اعلان بورڈ نے کیا۔ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر کیخلاف سینٹرل کنٹریکٹ اور سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ہے۔پی سی بی کے مطابق 27 مارچ 2026 کو نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس میں خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی اور جواب طلب کیا گیا۔ بعد ازاں 30 مارچ کو تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے نسیم شاہ کا جواب موصول ہونے کے بعد ذاتی سماعت کی۔بورڈ کے مطابق کمیٹی نے نسیم شاہ کی غیر مشروط معافی کو نوٹ کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ انہوں نے معاہدے کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کی ہے جس پر 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو پہلے ہی فارغ کر دیا ہے اور پی سی بی نے اس ایڈوائزر کو بلیک لسٹ کر دیا ہے تاکہ وہ مستقبل میں کسی کھلاڑی کے ساتھ کام نہ کر سکے۔پی سی بی نے کہا کہ ادارہ پیشہ ورانہ معیار، معاہدوں کی پاسداری اور کھیل کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے پْرعزم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…