پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

پی ایس ایل 11 تماشائیوں کے بغیر کرانے سے پی سی بی کو کتنا نقصان ہوگا؟

datetime 29  مارچ‬‮  2026 |

اسلا م آباد (نیوز ڈ یسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومتی کفایت شعاری پالیسی کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن کو محدود انداز میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت میچز صرف دو شہروں میں کھیلے جائیں گے اور شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم اس فیصلے کے مالی اثرات پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال تماشائیوں کی موجودگی سے تقریباً 50 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی تھی، جو اس بار مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔ ایسے میں یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کمی کو کیسے پورا کیا جائے گا۔پی ایس ایل کے مالی ڈھانچے کے مطابق ٹکٹوں سے حاصل ہونے والی رقم کسی ایک فرنچائز کو نہیں دی جاتی بلکہ ایک مرکزی ریونیو پول میں شامل ہوتی ہے۔ اس پول کو پی سی بی خود کنٹرول کرتا ہے اور اس میں براڈکاسٹ حقوق، اسپانسرشپ اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی شامل کی جاتی ہے۔آمدنی کی تقسیم ایک مخصوص فارمولے کے تحت ہوتی ہے، جس میں پی سی بی تقریباً پانچ فیصد سے زائد حصہ رکھتا ہے جبکہ باقی 90 فیصد سے زیادہ رقم تمام ٹیموں میں برابر بانٹی جاتی ہے۔

مثال کے طور پر 2023 میں ہونے والے پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں کل آمدن تقریباً 5.62 ارب روپے رہی، جس میں سے پی سی بی کو قریب 58 کروڑ روپے ملے جبکہ باقی رقم چھ فرنچائزز میں تقسیم ہوئی اور ہر ٹیم کو اوسطاً 84 کروڑ روپے کے لگ بھگ حصہ ملا۔چونکہ ٹکٹوں سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی اسی مرکزی پول کا حصہ ہوتی ہے، اس لیے اس بار گیٹ منی نہ ہونے کا اثر تمام ٹیموں پر یکساں پڑے گا۔ تاہم پی سی بی نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اس مالی خسارے کو خود برداشت کرے گا تاکہ فرنچائزز کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…