منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

بچوں سمیت گھر خالی کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے،ثانیہ اشفاق

datetime 13  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر الزام عائد کیا ہے کہ انہیں اپنے بچوں سمیت اس گھر سے نکلنے پر مجبور کیا جا رہا ہے

جہاں ان کے بچے پلے بڑھے ہیں۔سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ علیحدگی کے بعد مجھے اطلاع دی گئی ہے کہ اس گھر کا معاہدہ ختم کیا جا رہا ہے جہاں میں اس وقت بچوں کے ساتھ رہ رہی ہوں۔ ثانیہ اشفاق کے مطابق مجھے اور بچوں کو مانچسٹر منتقل ہونے کے لیے کہا جا رہا ہے، جہاں نہ میرا کوئی خاندان ہے اور نہ ہی کوئی سپورٹ سسٹم۔انہوں نے کہا کہ میرے بچوں کی زندگی، اسکول، دوست اور روزمرہ کا معمول موجودہ شہر میں ہے اور اچانک کسی اجنبی شہر میں منتقل ہونا بچوں کے لیے شدید ذہنی دباؤ کا باعث بن سکتا ہے۔ثانیہ اشفاق کے مطابق وہ عام حالات میں اس قدر ذاتی معاملہ عوام کے سامنے نہ لاتی، لیکن موجودہ صورتحال نے مجھے مجبور کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں کو جو عوامی تصویر نظر آتی ہے وہ ہمیشہ خاندانوں کو درپیش نجی مشکلات کی عکاسی نہیں کرتی۔

ثانیہ اشفاق نے کہا کہ اس وقت میری اولین ترجیح اپنے بچوں کو محفوظ اور مستحکم ماحول فراہم کرنا ہے اور میں ہر ممکن کوشش کر رہی ہوں کہ بچوں کی زندگی میں استحکام برقرار رکھا جا سکے تاحال اس معاملے پر عماد وسیم کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…