اسلام آباد(این این آئی)آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے
جس میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں۔صاحبزادہ فرحان 7میچز میں 383رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر رہے ہیں۔ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے چار ، انگلینڈ اور ساتھ افریقا کے دو، دو پلیئرز شامل ہیں، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز سے بھی ایک، ایک پلیئر کو شامل کیا گیا ۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل کھیلنے والی نیوزی لینڈکا کوئی پلیئر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل نہیں ہے۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے سنجو سیمسن، ایشان کشن، پانڈیا اور بمراہ شامل ہیں۔انگلینڈ کے ول جیکس اور عادل رشید ٹیم کا حصہ ہیں، ساتھ افریقا کے لنگی اینگیڈی اور مارکرم شامل ہیں۔زمبابوے کے بلیسنگ مزرابانی اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر بھی شامل ہیں۔امریکا کے شاڈلے وان شاک وک کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ۔



















































