منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

ٹی20 ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل: بھارت کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 254 رنز کا ہدف

datetime 5  مارچ‬‮  2026 |

ممبئی (نیوز ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کے لیے بڑا ہدف دے دیا ہے۔

ممبئی میں کھیلے جا رہے اس اہم مقابلے میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے ٹاس جیتنے کے بعد بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز اسکور کیے۔بھارتی اننگز میں سنجو سیمسن سب سے نمایاں رہے جنہوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 89 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ شیوام دوبے نے 43، ایشان کشن نے 39 جبکہ ہاردک پانڈیا نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔ تلک ورما نے 21 اور سوریا کمار یادیو نے 11 رنز اسکور کیے۔

انگلینڈ کی بولنگ کی بات کی جائے تو ول جیکس اور عادل راشد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا فائنل اتوار کے روز احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…