منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

بھارت سے شکست کے بعدپاکستان کا نیٹ رن ریٹ منفی ہوگیا

datetime 16  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کرکٹ ٹیم سے شکست کے بعد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے سپر 8 مرحلے تک پہنچنے کی امیدیں آخری گروپ میچ سے وابستہ ہو گئی ہیں، جہاں فتح حاصل کرنا اب لازمی قرار پا گیا ہے۔بھارت کے ہاتھوں 61 رنز کی واضح شکست کے بعد گروپ اے سے بھارت اگلے مرحلے میں جگہ بنا چکا ہے، جبکہ اس نتیجے نے پاکستان کے نیٹ رن ریٹ کو شدید نقصان پہنچایا۔اس میچ سے قبل قومی ٹیم کا رن ریٹ مثبت 0.932 تھا جو ہار کے بعد کم ہو کر منفی 0.403 رہ گیا، اور اسی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر وہ امریکہ سے بھی نیچے چلی گئی۔ امریکی ٹیم چار میچوں میں دو فتوحات کے ساتھ چار پوائنٹس اور 0.788 کے رن ریٹ کے ساتھ بہتر پوزیشن میں ہے۔پاکستان اپنا آخری گروپ مقابلہ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گا، اور اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے اس میچ میں کامیابی ناگزیر سمجھی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…