منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بابر اعظم 2021ء کے بعد سے ایک بھی چھکا نہیں لگا سکے

datetime 16  فروری‬‮  2026 |

کولمبو(این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم 2021ء کے بعد سے ایک بھی چھکا نہیں لگا سکے۔

کولمبو میں جاری آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں بھارت کے خلاف 61 رنز کی بھاری شکست کے بعد قومی ٹیم کو شائقین اور ناقدین کی سخت تنقید کا سامنا ہے۔پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر دباؤ میں بکھر گئی اور 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہونے میں بھی ناکام رہے۔بابر اعظم نے 2021ء میں دبئی میں بھارت کے خلاف میچ کے بعد سے اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کسی بھی فل ممبر ٹیم کے خلاف ایک بھی چھکا نہیں لگایا۔واضح رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا، بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔176 رنز کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز نہایت مایوس کن رہا، صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے،

جبکہ صائم ایوب 6 اور کپتان سلمان آغا 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، بابر اعظم صرف 5 رنز بنا سکے، پوری ٹیم 18 اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…