پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

پی ایس ایل 11، نیلامی میں 10 سب سے مہنگے کھلاڑی کون؟

datetime 12  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں سیزن کی پلیئر ڈرافٹنگ تقریب لاہور میں منعقد ہوئی

جہاں فرنچائزز نے اپنے اسکواڈ مضبوط بنانے کے لیے نمایاں کھلاڑیوں کو بھاری رقوم کے عوض منتخب کیا۔اس موقع پر نئی شامل ہونے والی ٹیم راولپنڈی نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو 86.5 ملین روپے میں حاصل کر کے انہیں ڈرافٹ کا سب سے مہنگا کھلاڑی بنا دیا۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آل راؤنڈر فہیم اشرف رہے جنہیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 85 ملین روپے میں اپنے اسکواڈ میں شامل کیا، جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بھی اتنی ہی رقم میں راولپنڈی کا حصہ بنے۔لاہور قلندرز نے فخر زمان کو 79.5 ملین روپے میں خریدا، جبکہ کراچی کنگز نے آسٹریلوی اسٹار ڈیوڈ وارنر کو 79 ملین روپے میں ٹیم میں شامل کیا۔ اسی طرح حارث رؤف دوبارہ لاہور قلندرز کے ساتھ منسلک ہو گئے جنہیں فرنچائز نے 76 ملین روپے میں حاصل کیا۔دیگر نمایاں انتخاب میں قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا شامل ہیں جو 58.5 ملین روپے میں کراچی کنگز سے جا ملے۔

سیالکوٹ اسٹالینز نے صاحبزادہ فرحان کو 57 ملین روپے میں منتخب کیا، جبکہ لاہور قلندرز نے لیگ اسپنر اسامہ میر کو 35 ملین روپے کے عوض اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…