ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

پاک بھارت ٹاکرا، کولمبو کیلئے فلائٹس کئی گنا مہنگی ہو گئیں

datetime 11  فروری‬‮  2026 |

کولمبو(این این آئی)پاکستان کی جانب سے بھارت کیساتھ 15 فروری کے میچ کا بائیکاٹ ختم کرنے کے بعد کولمبو کے لیے پروازوں کے ٹکٹ کئی گنا مہنگے ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بڑے بھارتی شہروں سے کولمبو کے لیے پروازوں کے کرایے 3 گنا تک بڑھ گئے ہیں، متحدہ عرب امارات سے سری لنکا جانے والے کرایے بھی ایک ہزار 900 سے 2 ہزار 400 درہم تک پہنچ گئے ہیں، جو اس سے پہلے ایک ہزار 200 سے ایک ہزار 500 درہم ہوتے تھے۔ممبئی سے کولمبو جانے والی براہِ راست اکانومی ٹکٹ کی قیمتیں 880 سے ایک ہزار 480 درہم کے درمیان ہیں، مگر 14 سے 16 فروری کے دوران قیمتیں تقریباً 2 ہزار 367 درہم تک پہنچ گئی ہیں۔ایئر انڈیا 4 ہزار792 درہم اور انڈیگو 3ہزار589 درہم وصول کر رہی ہے۔ سب سے سستے کنیکٹنگ آپشنز بھی 2 ہزار 769 درہم تک پہنچ گئے ہیں۔دہلی سے بھی اوسط ایک طرفہ اکانومی کرایے ایک ہزار درہم سے ایک ہزار 550 درہم کے درمیان ہیں، مگر میچ کے دنوں کے لیے راؤنڈ ٹرپ کی قیمتیں تقریباً 4 ہزاز845 درہم ہو گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…