منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

datetime 10  فروری‬‮  2026 |

اسلام آبا د (نیوز ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور نمایاں کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔

سری لنکا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران امریکا کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے ایک ہزار رنز مکمل کیے۔ 29 سالہ بیٹر نے یہ سنگِ میل اپنی 41ویں اننگز میں عبور کیا۔اس کارنامے کے ساتھ وہ پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز بنانے والے دسویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز بابر اعظم، محمد رضوان، محمد حفیظ، شعیب ملک، فخر زمان، عمر اکمل، احمد شہزاد، شاہد آفریدی اور صائم ایوب حاصل کر چکے ہیں۔امریکا کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 73 رنز بنائے، جس کی بدولت قومی ٹیم کو بڑا اسکور ترتیب دینے میں نمایاں مدد ملی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…