ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلے گی، عرفان پٹھان کی پیشگوئی

datetime 29  جنوری‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کی پیشگوئی کردی۔میڈیارپورٹ کے مطابق بھارت کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا، ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہوگا۔انہوں نے کئی دوسرے بھارتی کرکٹرز کے ساتھ اسٹار اسپورٹس پر اپنی پسندیدہ ٹیم کا بتایا، پینل میں رابن اتھپا، انیل کمبلے، آکاش چوپڑا، چیتیشور پجارا، محمد کیف اور سریش رائنا شامل تھے۔

عرفان پٹھان نے پاکستان کی سیمی فائنل کھیلنے کی پیشگوئی کی اور دیگر سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ کا انتخاب کیا۔ٹی 20 ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا جس میں 20 ٹیمیں 55 میچز کھیلیں گی جس میں سیمی فائنل اور فائنل بھی شامل ہیں۔20 ٹیموں کو پانچ کے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں پہنچیں گی، جہاں ناک آؤٹ راؤنڈز کی دوڑ تیز ہو گی۔پاکستان کا افتتاحی میچ ہالینڈ کے ساتھ کولمبو میں شیڈول ہے۔پاکستان کو بھارت، ہالینڈ، امریکا اور نمیبیا کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے، ان کے تمام میچز ہائبرڈ ماڈل کے مطابق سری لنکا میں شیڈول ہیں۔پاکستان اپنا دوسرا میچ 10 فروری کو امریکا کے خلاف کھیلے گا، جس کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…