جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

بھارت کا پاکستانی نژاد امریکی فاسٹ بولر علی خان کو ویزا جاری کرنے سے انکار، ٹورنامنٹ میں شرکت غیر یقینی ہو گئی

datetime 14  جنوری‬‮  2026 |

نیویارک(این این آئی)امریکا کی قومی کرکٹ ٹیم کے پاکستانی نڑاد فاسٹ بولر علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے لئے بھارت کا ویزا مسترد کیے جانے کے باعث ٹورنامنٹ میں ان کی شرکت غیر یقینی ہو گئی ہے۔ٹورنامنٹ کے آغاز میں ایک ماہ سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔علی خان نے انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے اس پیش رفت کی تصدیق کی، جہاں انہوں نے ایک تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا”India visa denied but KFC for the win”۔یہ صورتحال امریکی ٹیم کے لئے ایک بڑا دھچکا سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ گروپ اے کے تمام میچز بھارت میں شیڈول ہیں۔ امریکا کا سب سے اہم مقابلہ 7 فروری کو ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں میزبان بھارت کے خلاف ہونا ہے، جبکہ دیگر میچز چنائی میں نیدرلینڈز اور نمیبیا کے خلاف کھیلے جائیں گے۔

علی خان امریکی بولنگ اٹیک کے اہم ستون تصور کیے جاتے ہیں اور ان کی عدم دستیابی کی صورت میں ٹیم مینجمنٹ کو آخری لمحات میں سکواڈ میں تبدیلیوں پر مجبور ہونا پڑ سکتا ہے۔ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق مسئلہ صرف علی خان تک محدود نہیں۔ پاکستانی نڑاد دیگر امریکی کھلاڑیوں، جن میں وکٹ کیپر بیٹر شیان جہانگیر اور بولرز احسان عادل اور محمد محسن شامل ہیں، کو بھی ویزا سے متعلق مشکلات کا سامنا ہے۔بھارت میں ہونے والے بین الاقوامی ایونٹس کے لئے پاکستانی پس منظر رکھنے والے کھلاڑیوں کی ویزا درخواستوں پر عموماً اضافی سکیورٹی جانچ پڑتال کی جاتی ہے، جس کے باعث عمل طویل ہو جاتا ہے۔تاحال یو ایس اے کرکٹ یا آئی سی سی کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ یہ بھی واضح نہیں کہ ویزا فیصلے کے خلاف اپیل کی کوئی گنجائش موجود ہے یا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…