ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

شان مسعود نے نیا قومی ریکارڈ بنا دیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے نیا قومی ریکارڈ بنا دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 36 سالہ شان مسعود نے پریزیڈنٹ ٹرافی کے پہلے روز برق رفتار ڈبل سنچری اسکور کرکے نیا قومی ریکارڈ بنایا ہے۔کراچی میں پریزیڈنٹ ٹرافی کے پہلے روز شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی تاریخ میں تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری کا ریکارڈ بنا دیا۔ایس این جی پی ایل سے کھیلتے ہوئے شان مسعود نے ساحر ایسوسی ایٹس کیخلاف 177 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی۔

اس سے قبل پاکستان کی تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری کا ریکارڈ انضمام الحق کے پاس تھا، انضمام الحق نے 1992 کے دورے میں آکسفورڈ اینڈ کیمبرج یونیورسٹی کے خلاف ٹور میچ میں 188 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔شان مسعود کی جانب سے اسکور ہونے والی ڈبل سنچری، پاکستانی سرزمین پر بھی تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری ہے، وہ پہلے دن کے اختتام پر 185 گیندوں پر 212 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔یہ ریکارڈ بھارت کے وریندر سہواگ کے پاس تھا، انہوں نے 2006 ء کے لاہور ٹیسٹ میں 182 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…