منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

بابر اعظم کا ٹی20 میں اہم ریکارڈ، شاہد آفریدی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

راولپنڈی(این این آئی)مایہ ناز بیٹر بابراعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ کیچز لینے کا ریکارڈ بنا لیا اورمجموعی طور پر ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 میں شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ کیچز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔بابراعظم نے سری لنکا کے خلاف سہ فریقی سیریز کے فائنل میں بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا اور 3 مشکل کیچز تھامے، پہلے کوشل مینڈس، پھر سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ 59 رنز بنانے والے کامل مشارا اور پھر پاون ریتھنائیکے کا کیچ لیا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے سری لنکا کے خلاف میچ میں 3 اہم کیچز کے ساتھ ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 60 کیچز کا ریکارڈ بنا دیا اور فخر زمان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستان کی جانب سے ٹی20 میں 136 میچز میں سب سے زیادہ 60 کیچز کا اعزاز بابر اعظم کے پاس ہے، دوسرے نمبر پر 57 کیچز فخر زمان کے ہیں اور انہوں نے یہ اعزاز 114 میچوں میں حاصل کرلیا ہے، تیسرے نمبر پر شعیب ملک جنہوں نے 50 کیچز لیے، چوتھے نمبر پر 112 میچوں میں 40 کیچز کے ساتھ شاداب خان اور عمر اکمل 64 ٹی20 میچوں میں 39 کیچز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ کچز کا ریکارڈ بھی بہتر بنایا اور سابق کپتان شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ کیچز کا ریکارڈ یونس خان کے پاس ہے جن کے کیچز کی تعداد 281 ہے اور اس کیلئے انہوں نے 408 میچوں میں 503 اننگز کھیلیں جبکہ ایک میچ میں زیادہ سے زیادہ 4 کیچز ہیں۔سابق کپتان انضمام الحق دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 495 میچز میں 194 کیچز لیے اور ایک میچ میں زیادہ سے زیادہ 4 کیچز کیے۔بابراعظم نے 337 میچوں کی 389 اننگز میں اب تک 170 کیچز لیے ہیں اور ایک میچ میں زیادہ سے زیادہ 3 کیچز ہیں۔شاہد آفریدی کے ریکارڈ میں 518 میچوں کی 537 اننگز میں 167 کیچز ہیں اور ایک میچ میں زیادہ سے زیادہ 3 کیچز ان کی بہترین فیلڈنگ کارکردگی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…