منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

پھر صفر پر آئوٹ ،بابراعظم نے ٹی20 میں شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2025 |

راولپنڈی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔جنوبی افریقہ کے خلاف بابر اعظم صرف 2 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، انہیں کوربن بوش نے صفر پر پویلین لوٹایا۔اس اننگز کے ساتھ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آٹھویں مرتبہ صفر پر آئوٹ ہونے کا شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آئوٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں شاہد آفریدی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے۔اس فہرست میں عمر اکمل 10 بار صفر پر آئوٹ ہو کر پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ صائم ایوب 9 بار صفر پر آئوٹ ہو کر دوسرے نمبر پر ہیں۔شاہد آفریدی اس فہرست میں چوتھے، کامران اکمل 7 بار صفر پر آئوٹ ہو کر پانچویں اور محمد حفیظ بھی 7 بار صفر پر آئوٹ ہو کر اس فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…