جمعہ‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2026 

ہیری بروک نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2025 |

کرائسٹ چرچ (این این آئی)انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 65 رنز سے شکست دی، 237 رنز کے تعاقب میں کیوی ٹیم 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

انگلش کپتان ہیری بروک کو 35 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ہیری بروک نے اس اننگز کے ساتھ ہی ٹی 20 میں 1000 رنز کا ہندسہ عبور کرلیا اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 10ویں انگلش بیٹر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 51ویں میچ میں انجام دیا ہے۔انگلینڈ کے سرفہرست ٹی 20 رنز بنانے والوں کی فہرست میں سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز جوس بٹلر ہیں جنہوں نے 143 میچوں میں 3869 رنز بنائے ہیں۔آئن مورگن 115 میچوں میں 2458 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ایلکس ہیلز 75 میچوں میں 2074 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔فہرست میں شامل دیگر قابل ذکر ناموں میں ڈیوڈ ملان (1892)، جونی بیئرسٹو (1671)، فل سالٹ (1540)، جیسن رائے (1522)، معین علی (1229) اور کیون پیٹرسن (1176) شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…