ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

پی سی بی نے اپنا پہلا آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم متعارف کرادیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2025 |

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی لائیو کے نام سے اپنا پہلا آن لائن اسٹریمنگ او ٹی ٹی پلیٹ فارم متعارف کرا دیا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق پی سی بی لائیو فی الحال برطانوی ناظرین کے لیے آزمائشی بنیادوں پر ویب بیسڈ سروس کے طور پر دستیاب ہے۔

برطانیہ میں مقیم شائقین https://live.pcb.com.pk/](https://live.pcb.com.pk/ پر رجسٹریشن کے بعد پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز کے میچز براہِ راست دیکھ سکیں گے۔یہ سیریز 12 اکتوبر 2025 سے شروع ہوگی جبکہ اکتوبر کے آخری ہفتے میں اس پلیٹ فارم کی موبائل ایپ بھی برطانوی صارفین کے لیے جاری کر دی جائے گی، جس کے ذریعے شائقین اپنے موبائل فونز اور اسمارٹ ڈیوائسز پر پی سی بی لائیو ایپ ڈان لوڈ کرکے کرکٹ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔پی سی بی کی جانب سے شروع کیا جانے والا یہ پہلا اسٹریمنگ پلیٹ فارم نہ صرف لائیو میچز بلکہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے یادگار لمحات، آرکائیو فوٹیج، اور پرانے میچز کی ہائی لائٹس بھی پیش کرے گا۔

پلیٹ فارم پر پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کے درمیان آئندہ سہ فریقی سیریز سمیت مختلف انٹرنیشنل میچز بھی براہِ راست نشر کیے جائیں گے۔پی سی بی لائیو شائقین کو پاکستان کرکٹ کی دنیا تک ایک نئے انداز میں رسائی دے گا، جہاں کھلاڑیوں کے انٹرویوز، دستاویزی فلمیں، تازہ اپ ڈیٹس اور ٹریننگ سیشنز بھی شامل ہوں گے۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی لائیو کا آغاز پاکستانی کرکٹ کے سفر میں ایک تاریخی سنگِ میل ہے جو مستقبل کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگرچہ یہ سروس فی الحال برطانیہ میں شروع کی جا رہی ہے، تاہم جلد ہی اسے دیگر خطوں تک بھی وسعت دی جائے گی تاکہ دنیا بھر میں موجود شائقین اپنے پسندیدہ کھیل سے منسلک رہ سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…