بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت کی 2 آسٹریلوی کرکٹرز کو آسٹریلوی کرکٹ چھوڑنے پر10 ملین ڈالرز کی پیشکش

datetime 8  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ لیگ ڈالرز کی ریل پیل سے کرکٹرز کو ورغلانے لگی،بھارتی لیگ کے ایک ٹیم گروپ نے کرکٹرز کو ڈالرز کا لالچ دے دیا۔ کرکٹرز نے ڈالرز کی بجائے نیشنل ڈیوٹی کو ترجیح دی۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 2 آسٹریلوی کرکٹرز کو آسٹریلوی کرکٹ چھوڑنے پر10 ملین ڈالرز کی پیشکش کی گئی، کرکٹرز کو تقریباً 10 ملین ڈالرز کا سالانہ دینے کا کہا گیا۔آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز اور نائب کپتان ٹریوس ہیڈ کو کل وقتی اوورسیز ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے کیلئے پیشکش کی گئی، کرکٹرز کو پیشکش بھارتی پریمیئر لیگ کے ایک ٹیم گروپ نے رواں برس کے آغاز میں کی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ نے بھارتی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا، ٹاپ آسٹریلوی کرکٹرز نیشنل کنٹریکٹس سے سال میں 1.5 ملین ڈالرز کماتے ہیں، پیٹ کمنز کپتانی کا الاؤنس ڈال کر تقریباً 3 ملین ڈالرز کماتے ہیں۔کرکٹرز نے بھارت کے ٹیم گروپ کو بتایا کہ ان کی ملک سے مکمل کمٹ منٹ ہے۔رپورٹس کے مطابق ڈالرز کی پیشکش کا انکشاف بگ بیش لیگ کو پرائیویٹائز کرنے کے حوالے سے ہونے اجلاس میں ہوا۔اجلاس میں کہا گیا کہ کرکٹ آسٹریلیا کی مالی معاملات میں کس قدر کمزوری پائی جاتی ہے، اجلاس میں کرکٹرز کو ہونے والی آفرز کو اس کی مثال قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ 2023ء میں انگلینڈ کے جوفرا آرچر کو بھارتی لیگ کی ایک ٹیم نے پیشکش کی تھی، ان کو ایک سال کے لیے 7.5 ملین ڈالرز کی آفر کی گئی تھی، جو انہوں نے ٹھکرادی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…