جمعہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کی تبدیلی پر غور، ٹیم میں سینیئر کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان

datetime 7  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا آباد (نیوز ڈیسک ) اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو مدِنظر رکھتے ہوئے قومی ٹیم کے سلیکٹرز نے کپتان سلمان علی آغا کی قیادت سے متعلق تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے، جبکہ سینیئر کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا کو ایشیا کپ میں ناقص بیٹنگ اور کمزور کپتانی کے باعث شدید تنقید کا سامنا رہا۔ انہوں نے ایونٹ میں 7 اننگز میں صرف 72 رنز اسکور کیے، ان کی اوسط 12 اور اسٹرائیک ریٹ 80 رہا۔

اہم مواقع پر ان کی ناکامی نے ٹیم کے نتائج پر بھی اثر ڈالا۔سلیکشن کمیٹی کے قریبی ذرائع کے مطابق، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی قیادت کے لیے سلمان علی آغا کی پوزیشن غیر یقینی ہو گئی ہے۔ آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے پیش نظر سلیکٹرز نئی قیادت کے آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔ادھر جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈ پر مشاورت جاری ہے، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیموں میں دو سے تین تبدیلیاں کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ سینیئر کھلاڑیوں کی واپسی کے ساتھ ساتھ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے پر بھی غور ہو رہا ہے۔شیڈول کے مطابق، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی میں منعقد ہوگا، جب کہ اس سے قبل دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ میچز میں مدمقابل ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…